پولیس ملازمین کے علاج کیلئے 22لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

Aug 24, 2025

لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اپنی فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم،جس کے تسلسل میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج کیلئے مزید 22 لاکھ 60 ہزار روپے فنڈز جاری کر دیئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کانسٹیبل محمد اسحاق کو بون میرو ٹرانسپلانٹ اور کینسر کے علاج کیلئے 15 لاکھ روپے، ڈرائیور کانسٹیبل محمد اشفاق کو مثانے اور کانسٹیبل سمیع اللہ کو عارضہ دل کے علاج کیلئے 02 لاکھ روپے فی کس، کانسٹیبل احمد رضا کو علاج کی مد میں ڈیڑھ لاکھ روپے، سب انسپکٹر شوکت علی سہیل، مرحوم اے ایس آئی بابر علی کی بیوہ اور لیڈی کانسٹیبل مدیحہ نورین کو علاج کیلئے مجموعی طور پر 02 لاکھ 10 ہزار روپے دئیے گئے۔ آئی جی پنجاب نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈ اجراء کی منظوری دی۔ 

(روز نامہ پاکستان)

************************