پنجاب پولیس انٹرن شپ پروگرام کے 10 ویں بیج کی اختتامی تقریب

Aug 24, 2025

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس انٹرن شپ پروگرام کے 10 ویں بیج کی اختتامی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پنجاب یونیورسٹی کے 25 اور یونیورسٹی آف لاہور کے 37 طلبا ء و طالبات نے انٹرن شپ پروگرام میں حصہ لیا۔ بی ایس کریمنالوجی اور کریمنل جسٹس شعبوں کے طلبا ء و طالبات کو پولیس انٹرن شپ کیلئے 05 گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا۔ طلبا ء و طالبات کو پنجاب پولیس کی مختلف برانچوں میں 05 ہفتوں کیلئے اٹیچ کیا گیا تھا۔ طلباء و طالبات نے سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، سیف سٹیز اتھارٹی، انویسٹی گیشن اور آئی ٹی برانچوں میں انٹرن شپ مکمل کی۔ اختتامی تقریب میں طلباء  و طالبات نے انٹرن شپ کے دوران حاصل تجربات پر مبنی پریزنٹیشن رپورٹس پیش کیں۔اس موقع پر ڈی آئی جی ٹریننگ منیر احمد ضیاء راؤ نے کہا کہ انٹرن شپ کے دوران حاصل ہونے والا تجربہ طلبا ء و طالبات کی کیرئیر ڈویلپمنٹ میں معاون ثابت ہوگا۔

(روز نامہ پاکستان)

**********************