انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی پانیوالے افسران کو رینک لگانے کی تقریب

Aug 24, 2025

لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر انسپکٹر عہدے پر ترقی پانے والے افسران کو پروموشن رینک لگانے کی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں منعقد کی کئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پروموٹ ہونے والے افسران کو انسپکٹر عہدے کے رینک لگائے۔ گوجرانوالہ اور سرگودھا ریجن کے 60 پولیس افسران کو پروموشن رینک لگائے گئے۔ تقریب میں پروموٹ ہونے والے افسران کے والدین، بچوں اور اہلخانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ آئندہ پروموشن بورڈز میں متعلقہ ریجن کے آر پی اوز بھی شرکت کریں گے۔  آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس کی بھرپور سرپرستی پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور حکومت پنجاب کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب نے پولیس کے ہیومن ریسورس، لاجسٹکس، انفراسٹرکچر اور ٹرانسپورٹ کی فراہمی کیلئے بھرپور معاونت فراہم کی۔ صوبائی ٹورازم پولیس اور سائبر کرائم ڈیپارٹمنٹ کے قیام کے ذریعے سینکڑوں نئی آسامیاں پیدا ہوئیں اور مزید پروموشنز ہوں گی۔

(روز نامہ پاکستان)

********************