Aug 23, 2025
لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں نماز جمعہ کے اجتماعات میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے تھے۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت صوبہ بھر کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کی تھی اور کہا کہ مساجد، امام بارگاہوں، مزارات اور اہم مقامات کی سکیورٹی یقینی بنائیں ۔آئی جی پنجاب نے ڈی پی اوز سمیت سینئر پولیس افسران کو ہدایت کی کہ مساجد کا دورہ کریں اورشہریوں کے مسائل سنیں۔
(روز نامہ نوائے وقت)
**********************