سانحہ کچہ ماچھکہ ڈاکوؤں کے حملے سے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے 12 پولیس شہداء کی پہلی برسی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شہداء پولیس کو خراجِ عقیدت

Aug 23, 2025
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سانحہ کچہ ماچھکہ ڈاکوؤں کے حملے سے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے 12 پولیس شہداء کی پہلی برسی خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنے والے عظیم سپوتوں اور ان کی فیملیز کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پچھلے سال آج ہی کے دن پنجاب پولیس کے 12 اہلکاروں نے کچہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کیا۔ڈاکوؤں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر چھپ کر بزدلانہ حملہ کیا۔کچہ کے ڈاکوؤں کے خلاف پولیس آپریشن بھرپور طاقت سے جاری رہے گا اور جوانوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایاکہ شہید ہونے والوں میں 01 ہیڈ کانسٹیبل، 10 کانسٹیبلز اور 01 لانگری شامل تھے۔ ہیڈ کانسٹیبل نذر عباس، کانسٹیبلز محمد عمران، راشد محمود، محمد ساجد،کانسٹیبلز زاہد حسین، انس ستار، عبداللہ بن مظہر، محمد احمد، راجا کنول اور دیگر دو کانسٹیبلز سمیت لانگری محمد منیر نے جام شہادت نوش کیا۔
************************