Aug 23, 2025
لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس کے ریٹائرڈ ہونے والے 7 ایس پیز کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی۔ریٹائرڈ ایس پیز میں محمد قیصر مشتاق، محمد شہزاد، محمود اعظم خان، ریاض احمد، قدوس بیگ، فیصل گلزار اور غیاث الدین شامل تھے۔آئی جی پنجاب نے ریٹائرڈ پولیس افسران کے تجربات اور خدمات سے استفادہ کیلئے آٹومیٹڈ سسٹم تشکیل دینے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ ایس پیز کے پنشن اور جی پی فنڈ سمیت تمام مسائل فوری حل کئے جا رہے ہیں۔ریٹائرڈ پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی ہیلتھ اینڈ ایجوکیشنل ویلفیئر اولین ترجیح ہے۔ریٹائرڈ پولیس افسران لاء اینڈ آرڈر کنٹرول، ٹیکنیکل و انویسٹی گیشن امور میں فورس کو ٹریننگ فراہم کریں۔
(روز نامہ نوائےوقت)
**********************
