لاہور (کر ائم رپو رٹر) انسپکٹر عہدے پر پروموٹ ہونے والے 62 افسران کو رینک لگانے کی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں منعقد کی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ آئی جی پنجاب نے پروموٹ ہونے والے راولپنڈی ڈویژن کے افسران کو انسپکٹر عہدے کے رینک لگائے آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس میں جاپان کی طرز پر انفرا ریڈ، الٹرا سونک سنسر ٹیکنالوجی سے ٹریفک مینجمنٹ میں بہتری آئے گی۔انسپکٹرز اور سینئر ٹریفک وارڈنز کی 645 سیٹوں پر ترقیاں ہونگی۔اس سال 4000 انسپکٹرز کی پروموشن سے گذشتہ سال کا اپنا ہی ریکارڈ توڑیں گے۔ پنجاب پولیس میں احتساب کا عمل کسی بھی دوسرے محکمے سے کہیں زیادہ ہے۔ تمام کیڈرز کے ملازمین کا سروس سٹرکچر درست کرکے پروموشن کیلنڈر تشکیل دے دیا ہے۔ کرپشن اور بد اخلاقی پر زیرو ٹالرنس ہے بہترین رویوں کے ساتھ شہریوں کی خدمت کریں۔ پروموشنز اور ویلفیئر کے جواب میں شہریوں کی بے لوث خدمت اور بے خوف حفاظت کریں۔ دوسری جانب انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سانحہ کچہ ماچھکہ ڈاکوؤں کے حملے سے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے 12 پولیس شہداء کی پہلی برسی خراجِ عقیدت پیش کیا۔
(روز نامہ پاکستان)
**************************
