لاہور (کر ائم رپو رٹر)وزیر اعلیٰ کے محفوظ پنجاب ویژن کی تکمیل میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں پنجاب پولیس جرائم پیشہ و ملک دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے سرگرم عمل ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب پولیس کی قتل، اغوا برائے تاوان، زیادتی اور ڈکیتی سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث گینگز کے خلاف کاروائیاں بلا تعطل جاری ہیں۔رواں سال کے دوران پنجاب پولیس نے 3878 گینگز کے 9 ہزار 688 خطرناک ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 2 ارب 35 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا۔ مال مسروقہ میں گاڑیاں، موٹر سائیکلیں، موبائل فونز، سونا، مویشی اور نقدی شامل ہیں۔ مجرمان کے قبضہ سے 1261 کلاشنکوف، 2191 رائفلز، 26338 پسٹلز،2331 بندوقیں، 353 ریوالور اور 1 لاکھ 92 ہزار سے زائد گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔ لاہور میں 1911 گینگز کے 4353 مجرمان گرفتار کیے گئے۔
(روز نامہ پاکستان)
***********************
