لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے لاہور پولیس کے مزید 55 افسران کو پروموشن رینک لگانے کی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں منعقد کی گئی۔آئی جی پنجاب نے ترقی پانے والے افسران کو پروموشن رینک لگائے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ رواں سال اب تک 5 پروموشن بورڈز میں 765 سب انسپکٹرز کو ترقی دے چکے ہیں۔75 ٹریفک وارڈنز کو سینئر ٹریفک وارڈنز کے عہدے پر ترقی دی گئی۔اڑھائی سال میں 26 ڈی پی سی کے ذریعے 3175 افسران کو ترقی دی گئی۔2107 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر، 1068 ٹریفک وارڈنز کو سینئر ٹریفک وارڈنز کے عہدوں پر ترقی دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہراسگی اور مالیاتی فراڈ کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر صوبائی سطح پر سائبر کرائم ڈیپارٹمنٹ قائم کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔پنجاب بھر میں سیف سٹیز اتھارٹی کے تحت ایک لاکھ 35 ہزار کیمروں کے ذریعے مقامات کی میپنگ کی جا رہی ہے۔اگلے پروموشن بورڈز میں سلیکشن کا طریقہ کار زیادہ سخت ہو گا جبکہ متعلقہ آر پی اوز بھی آن لائن موجود ہوں گے۔نان سٹاپ پروموشنز، ویلفیئر،اپ گریڈیشن، ڈرونز، ہائی ٹیک آلات کے جواب میں شہریوں کی بے لوث خدمت کریں۔ سیف سٹیز،ایلیٹ،سی سی ڈی،رائٹ مینجمنٹ،ٹورازم پولیس،ایگزیکٹو،لیگل اور پٹرولنگ میں نئی سیٹیں آنے سے ترقیوں کا راستہ کھلا ہے۔فورس گورننس کے تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے بہترین پولیسنگ سے حکومتی رٹ قائم کرے۔
(روز نامہ نوائےوقت)
**********************

