آئی جی پنجاب کا پیپر لیس ورکنگ،کرائم ڈیٹا اپ ڈیٹ کرنیکا حکم

Aug 22, 2025

 لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت لاہور سمیت صوبہ بھر کے ریڈرز کی مجموعی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا۔ سی سی پی او لاہور سمیت پنجاب بھر کے آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کے ریڈرز نے شرکت کی۔ آئی جی پنجاب نے ریڈرز کو پیپر لیس ورکنگ اور کرائم ڈیٹا باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ انٹیگریٹڈ کریمینل جسٹس سسٹم کے تحت انصاف کی فراہمی کیلئے پولیس ریکارڈ کا اپ ڈیٹ ہونا انتہائی اہم ہے۔ڈی پی اوز اپنے اور ایس ڈی پی اوز کے ریڈرز و متعلقہ دفاتر میں ریکارڈ چیکنگ کے بعد سرٹیفکیٹ دیں گے تمام دفاتر میں ریکارڈ درست اور محفوظ ہونے کا خود بھی اچانک جائزہ لوں گا۔کرائم ٹرینڈ کی درست نشاندہی اور جرائم کی بروقت سرکوبی کے لئے ریڈرز کا ایماندار ہونا لازمی امر ہے۔ کرائم ڈائری و ٹرینڈز، اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کا تمام ریکارڈ مستند اور کمپیوٹرائزڈ ہونا چاہئے۔ ریڈرز و دیگر عملہ دفتری امور، خط و کتابت میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور، جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کریں۔ ایف آئی آرز کا فوری اندراج اور 1787 پر موصولہ شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے۔دوسری جانب سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے لاہور پولیس کے مزید 55 افسران کو پروموشن رینک لگانے کی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں منعقد کی گئی۔ آئی جی پنجاب نے ترقی پانے والے افسران کو پروموشن رینک لگائے۔

(روز نامہ پاکستان)

***********************