منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 230 چھاپے‘ 147 گرفتار

Aug 21, 2025

لاہور(نامہ نگار) 24 گھنٹوں کے دوران منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 230 چھاپے اور 147 منشیات فروش گرفتار کیے گئے۔ منشیات فروشوں کے قبضے سے 223 کلو گرام چرس، 13 کلو گرام آئس،25 کلو گرام افیون، 02 کلوگرام ہیروئن اور 1240 لٹر شراب برآمد کی گئی۔ آئی جی پنجاب نے منشیات ڈیلرز اور سمگلرز کے خلاف سپیشل آپریشنز تیزی سے جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ سپلائی چین میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت سزائیں دلوائی جائیں۔تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے گردونواح میں منشیات فروشی میں ملوث افراد کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جائے۔ 

(روز نامہ نوائےوقت)

*************************