آئی جی پنجاب سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی ملاقات،مسائل سے آگاہ کیا

Aug 21, 2025

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق، سب انسپکٹر کلیم اللہ کی پروموشن کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون کو ریلیف کی ہدایت کی۔ شہید کانسٹیبل آصف علی کے بیٹے کی بھرتی کی درخواست پر اے آئی جی ایڈمن کو ریلیف کی ہدایت کی۔

(روز نامہ پاکستان)

************************