ڈرگ فری پنجاب: لاہور سمیت صوبہ بھر میں پنجاب پولیس کے انسداد منشیات آپریشنز جاری
24 گھنٹوں کے دوران منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 230 چھاپے، 147 منشیات فروش گرفتار، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ڈرگ فری پنجاب ویژن کی تکمیل میں پنجاب پولیس کے انسداد منشیات آپریشنز جار ی ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 24 گھنٹوں کے دوران منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 230 چھاپے اور 147 منشیات فروش گرفتار کیے گئے۔ منشیات فروشوں کے قبضے سے 223 کلو گرام چرس، 13 کلو گرام آئس،25 کلو گرام افیون، 02 کلوگرام ہیروئن اور 1240 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ آئی جی پنجاب نے منشیات ڈیلرز اور سمگلرز کے خلاف سپیشل آپریشنز تیزی سے جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ انھوں نے کہا کہ سپلائی چین میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت سزائیں دلوائی جائیں۔تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے گردونواح میں منشیات فروشی میں ملوث افراد کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر872)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
