بہترکارکردگی پر 68 پولیس افسران، اہلکاروں میں انعامات تقسیم

Aug 20, 2025

لاہور (کر ائم رپو رٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ملک دشمن و جرائم پیشہ افراد کیخلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے کیش انعامات اور تعریفی اسناد کے احکامات جاری کیے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب نے 68 افسران و اہلکاروں کیلئے 25 لاکھ 75 ہزار روپے کے کیش انعامات اور تعریفی اسناد دینے کے احکامات جاری کیے۔ افسران و اہلکاروں کو 25 ہزار سے 50 ہزار روپے تک کیش ایوارڈ اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔ انعامات حاصل کرنے والوں میں 15 انسپکٹرز، 9 سب انسپکٹرز، 11 اے ایس آئیز، 15 ہیڈ کانسٹیبلز اور 18 کانسٹیبلز شامل ہیں۔

(روز نامہ پاکستان)

************************