بیر کس کو ایئر کنڈیشنڈ کیاجائے گا: آئی جی پنجاب

Aug 20, 2025
 انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹرعثمان انور کی زیر صدارت پنجاب بھر کے ریزرو انسپکٹر (آر آئیز) کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر کی تمام پولیس لائنز کو محفوظ اور خوبصورت بنانا اولین ترجیح ہے۔پولیس لائنز نفری کی استعدادکار میں اضافہ، انفراسٹرکچر اور لاجسٹکس کی اپ گریڈیشن کر رہے ہیں۔لاہور، فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے تھانوں اور پولیس لائنز کی بیرکس کو ایئرکنڈیشنڈ کرنے جا رہے ہیں۔لاء اینڈ آرڈرز صورتحال میں پولیس لائنز کی الرٹ نفری کے فوری رسپانڈ کا کلیدی کردار ہے۔ آئی جی پنجاب نے پولیس لائنز کی سکیورٹی، صفائی ستھرائی، میس اور  کوت سسٹم میں بہتری لانے کا حکم دیا۔ڈی پی اوز پولیس لائنز کی انسپکشن کرکے رپورٹ دیں جبکہ سی پی او آفس بھی الگ سے پولیس لائنز کی انسپکشن کروائے گا۔صوبہ بھر کی پولیس لائنز کا ماحول خوبصورت بنانے کے لیے شجر کاری مہم شروع کی جائے۔پولیس لائنز کے میس میں کھانے کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کریں گے۔پولیس لائنز کی کوت، اسلحہ اور ریکارڈ درست حالت میں رکھا جائے۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک، اے آئی جی ایڈمن اسد اعجاز ملہی اور اے آئی جی انسپکشن شائستہ ندیم سمیت دیگر افسران موجود تھے۔
(روز نامہ ایکسپریس)
************************