ستارہ امتیاز حاصل کرنیوالے پولیس افسروںکے اعزاز میں تقریب

Aug 20, 2025

لاہور(نامہ نگار) حکومت پنجاب کی طرف سے یوم آزادی پر ستارہ امتیاز سے نوازے جانے والے پولیس افسران کے اعزاز میں تقریب سنٹرل پولیس آفس میں منعقد کی گئی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے اعلی ترین سول ایوارڈ حاصل کرنے والے پولیس افسران کو مبارکباد دی۔ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید، ڈی آئی جی ٹیکنیکل پروکیورمنٹ کامران عادل، ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر، سی پی او راولپنڈی خالد محمود ہمدانی، ڈی پی او بہاولپور حسن اقبال، ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر اور ایس ایس پی سپیشل برانچ معاذ ظفر شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے پنجاب پولیس کے افسران نے معرکہ حق کے دوران غیر معمولی کارکردگی اور بہادری کا مظاہرہ کیا۔
(روز نامہ نوائےوقت)

********************