Aug 18, 2025
لاہور (کر ائم رپو رٹر)پنجاب پولیس پبلک سروس ڈلیوری اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے مصروف عمل، جس کے تسلسل میں رواں سال کے دوران 54 لاکھ 16 ہزار سے زائد افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایاکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 81 لاکھ 14 ہزار سے زائد چالان اور 05 ارب 14 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیے گئے۔ دھواں چھوڑنے والی 2 لاکھ 52 ہزار گاڑیوں کے چالان، 22 ہزار 360 کو تھانوں میں بند کیا گیا جبکہ 234 کے فٹنس سرٹیفکیٹ ضبط کیے گئے۔
(روز نامہ پاکستان)
*************************