انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 4836 ملزم گرفتار

Aug 18, 2025

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان کی ہدایت پر   لاہور سمیت صوبہ بھر میں اینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 4836 ملزمان گرفتار کر کے 4758 مقدمات درج کئے گئے۔ 04 لاکھ 99 ہزار سے زائد   پتنگیں، 19 ہزار 301 ڈور کی چرخیاں برآمد کی گئیں اور 4368 کیسز کے چالان جمع کروائے گئے۔ صوبائی دارالحکومت میں 1365 ملزمان گرفتار، 1334 مقدمات درج، 28928 پتنگیں اور 1510 ڈور کی چرخیاں برآمد کی گئیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پتنگ بازی ممانعت ترمیمی بل کے قانون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔

(روز نامہ نوائے وقت)
***********************