لاہور (کر ائم رپو رٹر)چہلم حضرت امام حسینؓ کے عزاداری جلوسوں، مجالس اور صوفی بزرگ حضرت داتا علی ہجویری ؒ کے عرس کے آخری روز پنجاب پولیس ہائی الرٹ رہی،مجالس، عزاداری جلوسوں اور عرس تقریبات کو بھرپور سکیورٹی انتظامات فراہم کیے گئے۔ چہلم امام حسین ؓکے موقع پر 644 مجالس منعقد ہوئیں اور 392 عزاداری جلوس برآمد ہو ئے۔37 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار چہلم اور عرس تقریبات کی سکیورٹی پر تعینات کیے گئے۔ سپیشل پولیس، ٹریفک پولیس اور والنٹیرزنے بھی سکیورٹی انتظامات میں معاونت فراہم کی۔ 926 واک تھرو گیٹس اور 6753 میٹل ڈٹیکٹرز بھی چیکنگ کیلئے استعمال کئے گئے۔ سیف سٹی کیمروں، واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈٹیکٹرز سے سکیورٹی انتظامات میں بھرپور استفادہ حاصل کیا گیا۔ لاہور میں 44 مجالس اور 14 جلوسوں کی سکیورٹی پر 12 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات کیے گئے۔
(روز نامہ پاکستان)
*********************