آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور کی چہلم حضرت امام حسین ؓ کی سکیورٹی کے بہترین انتظامات پر پولیس فورس کو شاباش،

آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور کی چہلم حضرت امام حسین ؓ کی سکیورٹی کے بہترین انتظامات پر پولیس فورس کو شاباش،
پولیس فورس نے چہلم حضرت امام حسین ؓ  کے دوران 644 مجالس، 392 عزاداری جلوسوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی، آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے چہلم حضرت امام حسین ؓ کی سکیورٹی کے بہترین انتظامات پر پولیس فورس کو شاباش دی ہے۔پولیس فورس نے چہلم حضرت امام حسین ؓ  کے دوران 644 مجالس، 392 عزاداری جلوسوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی۔ڈاکٹر عثمان انور نے سی سی پی او لاہور سمیت صوبہ بھر کے تمام آر پی اوز، ڈی پی اوز اور ٹریفک پولیس افسران کی کارکردگی کو سراہا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ چہلم حضرت امام حسین ؓ پر صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں حالات پرامن رہے اور کسی بھی جگہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، صوبائی وزرا، مشیران اور علاقائی نمائندوں نے سکیورٹی انتظامات میں پنجاب پولیس کو بہترین رہنمائی فراہم کی۔جانفشانی سے فرائض سر انجام دینے پر سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی سمیت تمام پنجاب پولیس کے تمام آپریشنل یونٹس تحسین کے مستحق ہیں۔پنجاب پولیس کو چہلم حضرت امام حسین ؓ کی سکیورٹی یقینی بنانے میں پاک فوج اور رینجر کا تعاون حاصل رہا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ شہریوں،مختلف مکاتبِ فکرکے علما کرام،  سکیورٹی اداروں اور میڈیا کے بھر پور تعاون پر شکرگذارہیں۔عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے افسران و اہلکار مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ کام جاری رکھیں۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر583)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Friday, August 15, 2025