لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کئے۔ 6 سب انسپکٹرز کی پروموشن کی درخواستوں پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو ریلیف کی ہدایت کی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔ اے ایس آئی زوار حسین نے اہلخانہ کے ہمراہ ملاقات کی۔ بیٹی نور الھدیٰ نے میٹرک کے امتحان میںلاہور بورڈ میں سیکنڈ جبکہ پنجاب بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔آئی جی پنجاب نے نورالھدیٰ کو تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی پر شاباش دی اور بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ آئی جی پنجاب نے سخت محنت و لگن سے بچوں کو تعلیم دلوانے پر اے ایس آئی زوار حسین کو خراج تحسین پیش کیا۔اے ایس آئی زوار حسین کو قواعد و ضوابط کے مطابق بچوں کی تعلیم کیلئے پنجاب پولیس ویلفیئر فنڈ سے سکالر شپ فراہم کی جائیگی۔
