پروموشن بورڈ کا اجلاس‘ 26 سینئر کلرکس کی اسسٹنٹ کے عہدہ پر ترقی

Aug 12, 2025

 لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس میں ترقیوں کا عمل جاری ہے جس کے تسلسل میں ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کی سربراہی میں سینئر کلرک سے اسسٹنٹ کے عہدے پرترقی کیلئے پروموشن بورڈ کا اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا۔ اے آئی جی ایڈمن ایس ایس پی ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی، رجسٹرار حمیر احمد اور اے ڈی ایڈمن نوید احمد نے اجلاس میں شرکت کی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ میرٹ پر پورا اترنے والے 26 سینئر کلرکس کو اسسٹنٹ کے عہدے پر ترقی دے دی گئی اور اے آئی جی ایڈمن نے پروموشن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ سینئر کلرک سے اسسٹنٹ کے عہدے پرترقی پانے والوں میں شہزاد اختر باجوہ، سید شاہد علی، شکیل احمد، محمد حفیظ،طاہر ریاض، محمد نواز، شاہد محمود، عامر عباس،محمد آصف خان،سجاد حیدر شاہ،اشتیاق احمد،عرفان احمد چٹھہ،مجید احمد،محمد اسرار الحق، محمد شہزاد اسلم، نصراللہ، عبدالرشید،محمد اکرم، نیاز حسین شاہ، جاوید احمد، محمد نعیم، محمد عاشق، محمد رضوان، یاسر عرفان، عبدالغفار اور اعظم خان شامل ہیں۔ 

(روز نامہ پاکستان)

*************************