لاہور (کر ائم رپو رٹر ) ٞانسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر کہا ہے کہ پنجاب پولیس اقلیتی برادری کو بھرپور تحفظ فراہم کر رہی ہے۔گرجا گھروں، مندروں اور گوردواروں سمیت تمام اقلیتی عبادت گاہوں کو سکیورٹی فراہم کر رہے ہیں۔ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے افسر راجندر بطور اے ایس پی گلبرگ لاہور بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں۔پنجاب پولیس میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے 4000 افسران و اہلکار شاندار خدمات انجام دے رہے ہیں۔اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی 400 خواتین پولیس افسران و اہلکار فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین کے بچوں کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم ہیں جس کے تسلسل میں صوبہ بھر کے ملازمین کے سنگین بیماریوں میں مبتلا بچوں کے علاج معالجے کیلئے 27 لاکھ 22 ہزار روپے جاری کر دیئے۔
(روز نامہ نوائے وقت)
**********************