لاہور(نامہ نگار)وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کے محفوظ پنجاب ویژن کی تکمیل میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ سنگین جرائم کی سرکوبی کیلئے متحرک ہے۔لاہور سمیت صوبہ بھر میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے سی سی ڈی کے بہترین کارکردگی کے حامل افسران کو شاباش دی اور سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں تعریفی لیٹرز سے نوازا۔ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی پنجاب سہیل ظفر چٹھہ،ڈی آئی جی سی سی ڈی عمرفاروق سلامت، ڈی آئی جی سی سی ڈی وقاص الحسن، تنویر حسین تونیو ایس ایس پی ایڈمن، آر او گوجرانوالہ منصور امان، ایس ایس پی سی سی ڈی لاہور آفتاب احمد پھلروان، ایس پی لیگل ہیڈ کوارٹرز رانا عباد احمد خان کو تعریفی لیٹرز سے نوازا۔ کامران عامر خان آر او سی سی ڈی ملتان، شاہ میر احمد ایس پی سی سی ڈی لاہور،رانا عباد ڈی ایس پی لیگل سی سی ڈی اور ڈی ایس پی ناصر عباس پنجوتہ کی تعریفی لیٹر سے حوصلہ افزائی کی گئی۔
(روز نامہ نوائےوقت)
*************************
