لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے نارویجن پولیس کے اعلیٰ سطحی وفد نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ڈپٹی چیف آف نارویجن پولیس کیٹل ہاکاس،نارویجن پولیس چیف سپرنٹنڈنٹ ٹارکجیلڈ جیونی عہدہ سنبھالنے والے نئے نارڈک رابطہ افسر بورج اینوکسن،سبکدوش ہونے والے نارڈک رابطہ افسر پرمارٹن بجارٹن اور ایڈوائزر نارڈک رابطہ افسر نارویجن ایمبیسی صغیر افضل وفد میں شامل تھے۔آئی جی پنجاب نے نارویجن پولیس آفیسرز کو غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے پنجاب پولیس کے اقدامات بارے آگاہ کیا۔سائبر کرائم اور ڈیجیٹل فراڈ کے بڑھتے چیلنجز سے نبردآزما ہونے کیلئے نارویجن پولیس سے ٹریننگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ ناروے سمیت غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی پنجاب پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔سپیشل پروٹیکشن یونٹ صوبہ بھر میں غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کے فرائض جانفشانی سے سر انجام دے رہا ہے۔
(روز نامہ نوائےوقت)
***********************
