Aug 08, 2025
انسپکٹر جنر ل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس کے سپوت کی فرض کی راہ میں عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ڈسکہ سیالکوٹ میں ڈاکوؤں کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ہیڈ کانسٹیبل افتخار سندھو شہید ہو گئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں 02 ڈاکو بھی ہلاک ہوئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں شہید کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔شہید کے اہلخانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور فلاح و بہبود کا بھرپور خیال رکھا جائیگا۔
(روز نامہ جناح)
**********************
