آئی جی پنجاب کی زیر صدارت ویڈیو لنک اردل روم کا انعقاد

Aug 08, 2025

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں ویڈیولنک اردل روم منعقد ہوا۔اردل روم میں ترقی سے محروم رہ جانے والے سب انسپکٹرز نے اپنی گزارشات پیش کیں۔ اس موقع پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا اور اے آئی جی ایڈمن ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی سمیت دیگر افسران موجود تھے جبکہ پنجاب کے مختلف اضلاع، یونٹس اور ونگز میں خدمات انجام دینے والے 69 سب انسپکٹرز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ترقی سے محروم رہ جانے والے سب انسپکٹرز نے اپنی اپنی گزارشات پیش کیں۔اردل روم میں 53 سب انسپکٹرز کی اپیلیں منظور ہوئیں، 13 کی نامنظور اور 03 کا دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی۔ دوسری جانب ڈاکٹر عثمان انور نے سیالکوٹ میں ڈاکوؤں کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہیڈ کانسٹیبل افتخار سندھو خراج تحسین پیش کیا۔ 

(روز نامہ پاکستان)

************************