آئی جی پنجاب سے پولیس ملازمین ‘اہلخانہ کی ملاقاتیں ‘مسائل حل کرنے کاحکم

Aug 06, 2025

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجا ب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کئے۔ ڈی ایس پی اللہ یار سیفی کی ٹرانسفر کی درخواست‘ سینئر کلرک فرحان احمد کی ٹرانسفر کی درخواست ‘ مرحوم اے ایس آئی محمد منشاء کی بیوہ کی درخواست‘ کانسٹیبل محمد رمضان کی درخواست ‘غازی کانسٹیبل عدنان اشرف کی درخواست‘ڈرائیور کانسٹیبل عمران کی والدہ کی درخواست‘کانسٹیبل محمد آصف کی درخواست پر ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔

(روز نامہ نوائےوقت)

***********************