یوم شہداء پولیس دراصل بہادر پولیس جوانوں کیساتھ تجدید عہد کا دن ہے:آئی جی

Aug 05, 2025

لاہور(نامہ نگار)یوم شہدائے پولیس کے موقع پر سٹی ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام لبرٹی چوک پر شہداء پولیس کی یاد میں شمعیں روشن کرنے کی تقریب منعقد کی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید اور ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران بھی تقریب میں موجود تھے۔ آئی جی پنجاب نے کہا یوم شہداء پولیس دراصل ملک و قوم کی خاطر جانیں قربان کرنیوالے بہادر پولیس جوانوں کیساتھ تجدید عہد کا دن ہے۔ سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، سمندروں، فضاوں اور ہر جگہ پاکستان کا جھنڈا ہر وردی میں یکساں ہے۔ معاشی، کاروباری، تجارتی اور معاشرتی ترقی کیلئے اس وردی نے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ پنجاب پولیس 1700 سے زائد  شہداء اور 2000 سے زائد زخمی غازیوں کی امین فورس ہے۔

(روز نامہ نوائےوقت)

*********************