کومبنگ آپریشنز‘ 10989 مشتبہ افراد کی چیکنگ‘ 54گرفتار

Aug 03, 2025

لاہور(کر ائم رپو رٹر)پنجاب پولیس کے لاہور سمیت صوبہ بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری، جس کے تسلسل میں   24 گھنٹوں کے دوران لاہو سمیت صوبہ بھر میں 302 سرچ، سویپ آپریشنز کئے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 10 ہزار 989 مشتبہ افراد کی چیکنگ اور 54 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا رواں سال صوبہ بھر میں 85 ہزار 169 سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشز کیے گئے۔29 لاکھ 37 ہزار سے زائد مشتبہ افراد کی چیکنگ اور 13 ہزار 122 مشکوک افراد حراست میں لئے گئے۔جرائم پیشہ افراد کے قبضہ سے 289 رائفلز، 2101 پسٹلز، 261 بندوقیں اور ہزاروں کی تعداد میں گولیاں برآمد کی گئیں۔   

(روز نامہ پاکستان)

**********************