طلبہ کاسنٹرل پولیس آفس کا دورہ،ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ سے ملاقات

Aug 03, 2025

لاہور(کر ائم رپو رٹر)نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک پالیسی میں جاری انٹرنشپ پروگرام کے چوتھے بیچ کے شرکاء نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا۔ وفد میں مختلف کالجز و یونیورسٹیز کے ایم فل، ایم ایس، بی ایس اور اے لیول کے16 طلباء وطالبات شامل تھے۔ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ پنجاب طارق رستم چوہان سے  وفد نے ملاقات کی۔اس موقع پر اے آئی جی آپریشنز پنجاب زاہد نواز مروت بھی موجود تھے۔  ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ طارق رستم چوہان نے وفد کے شرکاء کوآگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب پولیس مقدمات کے فوری اندراج، سپیشلائزڈ تفتیش اور ٹیکنالوجی بیسڈ ٹریننگ پر عمل پیرا ہے۔ اے آئی جی آپریشنز نے طلباوطالبات کو پنجاب پولیس کو درپیش چیلنجز، ورکنگ اور سٹریٹیجک پالیسیوں بارے آگاہ کیا۔وفد کو لا اینڈ آرڈر، کرائم کنٹرول، آپریشنز، انویسٹی گیشن، ٹریفک مینجمنٹ اور پبلک سروس ڈلیوری بارے آگاہی دی گئی ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ اور اے آئی جی آپریشنز پنجاب نے وفد کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات بھی دئیے۔

(روز نامہ پاکستان)
**********************