لاہور(کر ائم رپو رٹر)پنجاب پولیس راجن پورنے کچہ کریمنلز کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں مطلوب لنڈ گینگ کے سرغنہ ڈاکو نجم عرف نجمی لنڈ ہلاک کر دیا جبکہ ایک ڈاکو کے زخمی ہو نے کی اطلاعات بھی ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ راجن پور پولیس کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ڈاکوؤں اور پولیس کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہواجس کے نتیجے میں درجنوں سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب ڈاکو نجم عرف نجمی لنڈ ہلاک ہو گیا۔ہلاک ہونے والا ڈاکو بھینسوں کی ڈکیتی، قتل اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں بھی ملوث تھا۔ہلاک ڈاکو نجم لنڈ کی لاش پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ راجن پور پولیس نے ڈاکوؤں کی کمین گاہوں کو نذر آتش کر دیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے کچہ کریمنلز کے خلاف بڑی کامیابی پر راجن پور پولیس کو شاباش دی۔
(روز نامہ پاکستان)
*************************
