کچے کے علاقے میں پولیس چوکی پرراکٹ اوربموں سے حملہ،5اہلکار شہید

Aug 02, 2025

لاہور،رحیم یار خان،صادق آباد ،خان پور (کرائم رپورٹرسے، ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار،سٹی رپورٹر)کچے کے علاقے میں پولیس چوکی پر راکٹ اور بموں سے حملہ، 5 اہلکار شہید، 2 زخمی،جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔تفصیل کے مطابق گذشتہ شب بستی شیخاں موضع نوازآباد کی پولیس چیک پوسٹ پر ایلیٹ فورس کے 7اہلکاردوگاڑیوں میں ڈیوٹی پر موجود تھے کہ اسی دوران انڈھڑ اوربکھرانی گینگ کے ڈاکوؤں نے سربراہ تنویرانڈھڑ کی سربراہی میں راکٹ لانچر اورہینڈگرینڈسے حملہ کیا جس سے ایلیٹ فورس کے 5اہلکارمحمدعرفان‘ محمدسلیم‘ خلیل احمد‘ غضنفرعباس اور نخیل حسین شہید ہوگئے جبکہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر اکرم اور اہلکار عاقب تیمور معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ شہیداہلکاروں کی میتیں رات گئے پوسٹ مارٹم کیلئے شیخ زاید ہسپتال منتقل کی گئیں جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نمازجنازہ کی ادائیگی کیلئے میتوں کو صادق شہیدپولیس لائن منتقل کردیاگیا۔

(روز نامہ جنگ)

************************