بہاولنگر: بچوں پر تشدد کے بعد سر مونڈنے والا مدرسہ استاد گرفتار

Aug 01, 2025

بہاولنگر پولیس نے قرآن پاک پڑھنے والے 5 بچوں کے سر مونڈنے اور انہیں زخمی کرنے کے الزام میں بستی انوکہ کی ایک مسجد کے امام کو گرفتار کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق مدرسہ تھانے کے ایک اہلکار کے مطابق امام مسجد کی شناخت عمران کے طور پر ہوئی ہے جو قادرآباد گاں کا رہائشی ہے اور بستی انوکہ کی مسجد میں امامت کے فرائض کے ساتھ تقریبا 50 سے 60 بچوں کو قرآن پاک بھی پڑھاتا ہے۔پولیس کے مطابق، 29 جولائی کو 2 بچے 11 سالہ عبداللہ اور 8 سالہ سیف اللہ مسجد سے واپس آئے تو ان کے سر مونڈے ہوئے تھے اور زخموں سے چور تھے، والدین کے استفسار پر بچوں نے بتایا کہ قاری عمران نے ریزر سے ان کے سر مونڈے، جس سے وہ زخمی ہو گئے۔جب والدین دیگر مقامی افراد کے ہمراہ مسجد پہنچے تو دیکھا کہ عمران مزید 3 بچوں 11 سالہ گلاب علی، 8 سالہ فیضان اور 7 سالہ علی عثمان کے بھی سر ریزر سے مونڈ رہا تھا اور انہیں زخمی کر رہا تھا۔

(روز نامہ خبریں)

**************************