Aug 01, 2025
پولیس نے سمن آباد کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے محکمہ سوئی گیس کے نام پر فراڈ کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا۔ترجمان پو لیس کے مطابق سمن آباد پولیس نے فراڈ کرنے والے 3ملزمان گرفتار کرلئے۔ ایس پی اقبال ٹائون کا کہنا تھا کہ ملزمان خود کو سوئی گیس کے ملازم دکھا کررقم بٹورتے تھے، ملزمان نے شہری حسن سے 1لاکھ 45ہزار نقدی اور بذریعہ جیزکیش پیسے بٹورے تھے، ملزمان اعجاز، جاوید اور جواد سے سوئی گیس کے جعلی بل اور جعلی سرکاری لیٹر برآمد کر لئے گئے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔
(روز نامہ خبریں)
**************************