Aug 01, 2025
لاہور (کر ائم رپو رٹر) شہر میں گلی محلوں سے گزرنے والی خواتین کو جنسی ہراساں کرنیوالے ملزم کو فوٹیج سامنے آنے پر پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔خواتین کو ہراساں کرنیوالے ایک ملزم کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آئی ہے جو گلی محلوں میں آنے جانے والی خواتین کیساتھ غیر اخلاقی حرکت کرنے میں ملوث ہے۔ویڈیو منظرعام پر آنے پر پولیس حرکت میں آئی اور ملت پارک تھانہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم والٹن روڈ کا رہائشی ہے جسے نیازی اڈے سے گرفتار کیا گیا، ملزم کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ایس ایچ او ملت پارک سہیل لیاقت گوندل کے مطابق ملزم پہلے بھی اسی علاقے میں لڑکیوں کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کر چکا ۔
(روز نامہ پاکستان)
****************************