آئی جی پنجاب سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی ملاقات

Jul 31, 2025
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورسے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق، غازی کانسٹیبل محمد شہباز کی طبی مالی امداد کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف کی ہدایت کی۔ غازی کانسٹیبل شکیل محمود کی پروموشن کی درخواست پر ڈی پی او وہاڑی کو ریلیف کی ہدایت کی۔ ریٹائرڈ ہیڈ کانسٹیبل اصغر علی کی طبی مالی امداد کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف کی ہدایت کی۔ غازی کانسٹیبل محمد شہباز کی پروموشن کی درخواست پر ڈی پی او سرگودھا کو ریلیف فراہم کرنے کی  ہدایت کی۔آئی جی پنجاب نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔
(روز نامہ انصاف)
************************