Jul 31, 2025
لاہور(نامہ نگار) سنگین جرائم میں ملوث مجرمان کے خلاف غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کے اعزاز میں سنٹرل پولیس آفس میں تقریب منعقد کی گئی۔ گوجرانوالہ، فیصل آباد، جہلم، مظفر گڑھ کے افسروں‘ اہلکاروں کو تعریفی اسناد اور کیش ایوارڈز سے نوازا۔ 30 افسروں‘ اہلکاروں پر مشتمل 6 پولیس ٹیموں میں کیش ایوارڈ اور تعریفی اسناد تقسیم کئے گئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اچھی کارکردگی پر انعامات حاصل کرنے والی پولیس ٹیموں کو شاباش دی ۔ کیش ایوارڈ اور تعریفی اسناد حاصل کرنے والوں میں 2 ڈی ایس پیز، 3 انسپکٹرز، 6 سب انسپکٹرز، 4اے ایس آئیز، 05 ہیڈ کانسٹیبلز اور 10 کانسٹیبلزشامل ہیں۔
(روز نامہ نوائےوقت)
**************************
