گھنٹے 24 میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 186 چھاپے ‘ 105 گرفتار

Jul 30, 2025

لاہور(نامہ نگار) صوبہ بھر میں پنجاب پولیس کے انسداد منشیات آپریشنز جاری ہیں ۔ 24 گھنٹوں کے دوران منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 186 چھاپے اور 105 منشیات فروش گرفتار کئے گئے۔ 42 کلو گرام چرس، 2 کلو گرام آئس،7 کلوگرام ہیروئن اور 1265 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ آئی جی پنجاب نے منشیات ڈیلرز و سمگلرز کے خلاف سپیشل آپریشنز تیزی سے جاری رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سپلائی چین میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت سزائیں دلوائی جائیں۔تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے گردونواح میں منشیات فروشی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جائے۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی صدارت میںلیگل افسران کا اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا۔   اجلاس میں لیگل انسپکٹرز کی سنیارٹی، سروس سٹرکچر اور پروموشن کے معاملات زیر غور آئے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ قانونی و عدالتی معاملات میں لیگل افسران پنجاب پولیس کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔لیگل افسران کے سروس سٹرکچر کی اپ گریڈیشن اور فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے۔لیگل انسپکٹرز کی یکساں پروموشن کیلئے طریقہ کار طے کرنے پر مشاورت اور تجاویز کا تبادلہ کیا گیا۔پنجاب پولیس کا لیگل سٹرکچر مزید بہتر بنانے کیلئے ایس پیز اور ڈی ایس پیز لیگل کی نئی سیٹیں تشکیل دی جائیں گی۔

(روز نامہ نوائےوقت)
 
***********************