کومبنگ آپریشنز 20 ہزار سے زائد مشتبہ افراد کی چیکنگ 54 گرفتار

Jul 29, 2025

پنجاب پولیس کے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشنز جاری ہیں جس کے تسلسل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 534 کومبنگ آپریشنز، 20 ہزار 122 سے زائد مشتبہ افراد کی چیکنگ اور 54 مشکوک افراد حراست میں لئے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ31 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کیے گئے۔ 3527 سے زائد افراد سے پوچھ گچھ اور 03 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ سنگین جرائم میں ملوث 243 اشتہاری، 105 عدالتی مفرور اور 58 عادی مجرمان بھی گرفتار کیے گئے۔ جرائم پیشہ و مشتبہ افراد کے قبضہ سے بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئیں۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کے دوران 07 مجرمان کیفر کردار کو پہنچے، 07 زخمی اور 06 گرفتار کیے گئے ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ملک دشمن و جرائم پیشہ عناصر کا محاسبہ کرنے کیلئے سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری رکھے جائیں۔

(روز نامہ پاکستان)

***********************