Jul 29, 2025
لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس پبلک سروس ڈلیوری اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے مصروف عمل ہے جس کے تسلسل میں رواں سال کے دوران 48 لاکھ 76 ہزار سے زائد افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایاکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 73 لاکھ سے زائد چالان اور 4 ارب 52 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیے گئے۔ دھواں چھوڑنے والی 2 لاکھ 50 ہزار گاڑیوں کے چالان، 22 ہزار 276کو تھانوں میں بند کیا گیا جبکہ 214 کے فٹنس سر ٹیفکیٹ ضبط کیے گئے۔ پنجاب پولیس کے 127 ڈرائیونگ ٹریننگ سکولز میں شہریوں کو ٹریننگ بھی دی جارہی ہے۔انہوں نے مزید کہا ٹریفک چالانوں کے نادہندگان سے ریکوری کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
(روز نامہ نوائےوقت)
**********************
