Jul 29, 2025
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق، انسپکٹر محمد طارق ولی اور انسپکٹر عبدالرحمٰن کی پروموشن کی درخواستوں پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف کی ہدایت کی۔ ٹریفک وارڈن محمد شہباز کی درخواست پر ڈی پی او شیخوپورہ کو ریلیف کی ہدایت کی۔ کانسٹیبل مبارک علی کی پروموشن کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو ریلیف کی ہدایت کی۔ سینٹری ورکر سدھیر مسیح کی طبی مالی امداد کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔
(روز نامہ سٹی 42)
**********************
