Jul 29, 2025
لاہور (نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیرصدارت رائٹ مینجمنٹ پولیس کے انفراسٹرکچر، لاجسٹکس و دیگر انتظامی امور ز بارے اہم اجلاس سنٹرل ہوا۔ آئی جی پنجاب نے کہا رائٹ مینجمنٹ پولیس لاء اینڈ آرڈر یقینی بنانے کیلئے اہم ترین فورس ہے۔ دور حاضر کے لاء اینڈ آرڈر چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے فورس کی جدید خطوط پر تربیت یقینی بنائی گئی۔جبکہ ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کیے۔ انسپکٹر محمد طارق ولی اور انسپکٹر عبدالرحمن کی پروموشن کی درخواستوں پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف کی ہدایت کی۔
(روز نامہ پاکستان)
*************************
