صوبہ بھر میں گرجا گھروں میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات

Jul 28, 2025

لاہور(نامہ نگار)پولیس نے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ بھر میں اتوار کے روز کے گرجا گھروں میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے تھے۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر لاہور سمیت صوبہ بھر کے گرجا گھروں میں مسیحی عباداتی دعائیہ پروگرام کے دوران پنجاب پولیس نے ہائی الرٹ ہو کر ڈیوٹی فرائض ادا کئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو گرجا گھروں کی سکیورٹی انتظامات بڑھانے کے احکامات جاری کئے۔

(روز نامہ نوائےوقت)

*********************