انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 4495 ملزمان گرفتار

Jul 28, 2025

لاہور(کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان کی ہدایت پر پنجاب پولیس دھاتی ڈور و پتنگ بازی کے خاتمے کیلئے ان ایکشن، جس کے تسلسل میں پولیس کی لاہور سمیت صوبہ بھر میں اینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری ۔ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 4495 ملزمان گرفتار کر کے 4521 مقدمات درج کئے گئے۔4 لاکھ 81 ہزار 460 پتنگیں، 18 ہزار 453 ڈور کی چرخیاں برآمد کی گئیں اور 3985 کیسز کے چالان جمع کروائے گئے صوبائی دارالحکومت میں 1272 ملزمان گرفتار، 1241 مقدمات درج، 28341 پتنگیں اور 1430 ڈور کی چرخیاں برآمد کی گئیں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پتنگ بازی ممانعت ترمیمی بل کے قانون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔

(روز نامہ پاکستان)

***********************