Jul 28, 2025
لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے دوران سروس پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کرنے والی پنجاب پولیس کی خاتون آفیسر نے اپنے والدین کے ہمراہ سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں تعینات انٹیلی جنس آفیسر ڈاکٹر حافظہ فرح اصغر نے مائیکرو بیالوجی اور مالیکیولر جنیٹکس میں پی ایچ ڈی کی۔فرح اصغر نے یونیورسٹی آف دی پنجاب سے ڈاکٹریٹ کا اعزاز اپنے نام کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تعلیمی میدان میں شاندار کامیابی پر فرح اصغر کی حوصلہ افزائی کی۔
(روز نامہ نوائےوقت)
**************************
