Jul 27, 2025
لاہور (کر ائم رپو رٹر)محکمہ پولیس میں مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہونیوالے ایس پی مستنصر عطا باجوہ کی اپنے اہلخانہ کے ہمراہ سنٹرل پولیس آفس آمد۔ایس پی مستنصر عطا باجوہ نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ آئی جی پنجاب نے مستنصر عطا باجوہ کو مدت ملازمت مکمل کرنے پر مبارکباد دی اور آئندہ زندگی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ آئی جی پنجاب نے ایس پی مستنصر عطا باجوہ کی محکمہ کیلئے گراں قدر خدمات کو سراہا اور سووینئر پیش کیا۔
(روز نامہ پاکستان)
***********************
