پولیس جوان خوارجی عناصر اور عوام کے درمیان سیسہ پلائی دیوارہیں،آئی جی

Jul 27, 2025

لاہور (کرائم رپورٹر سے) آئی جی پنجاب نے کہا کہ "آپریشن بنیان مرصوص" کے بعد بین الصوبائی سرحدی علاقوں میں پولیس کے چیلنجز میں اضافہ ہوا ہے اور پنجاب پولیس کے جوان خوارجی عناصر اور عوام کے درمیان سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں سنٹرل پولیس آفس لاہور میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف غیر معمولی کارکردگی دکھانے والے افسران و اہلکاروں کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر کی گئی اس تقریب میں انٹیلی جنس بیسڈ ہائی رسک آپریشنز میں حصہ لینے والے ڈی جی خان کے 42 پولیس اہلکاروں کو تعریفی اسناد اور کیش انعامات دیے گئے۔ پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق ان اہلکاروں نے بستی لاکھانی، دولت والا اور کوٹ مبارک میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا، جس میں 4 خطرناک دہشتگرد مارے گئے، متعدد زخمی ہوئے جبکہ جدید اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔ انعام حاصل کرنے والوں میں 4 سب انسپکٹرز، 2 اے ایس آئیز، 12 ہیڈ کانسٹیبلز، 23 کانسٹیبلز اور ایک ڈرائیور کانسٹیبل شامل ہیں۔ تقریب میں ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو لیاقت علی ملک، ڈی آئی جی ویلفیئر و فنانس غازی محمد صلاح الدین، اے آئی جی ایڈمن اسد اعجاز ملہی اور اے آئی جی ڈسپلن شائستہ ندیم سمیت دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔ہیڈ کانسٹیبلز، 23 کانسٹیبلز اور ایک ڈرائیور کانسٹیبل شامل ہیں۔ تقریب میں ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو لیاقت علی ملک، ڈی آئی جی ویلفیئر و فنانس غازی محمد صلاح الدین، اے آئی جی ایڈمن اسد اعجاز ملہی اور اے آئی جی ڈسپلن شائستہ ندیم سمیت دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

(روز نامہ جنگ)

***********************