Jul 26, 2025
لاہور (نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کیے۔ ٹریفک اسسٹنٹ شاہد حسین کی طبی مالی امداد کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف کی ہدایت کی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر قمر زمان کی سرکاری رہائشی کوارٹرز میں مرمت کی درخواست پر ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن کو ریلیف کی ہدایت کی۔مرحوم خاکروب زاہد شیدی سیمیول کی بیوہ کی تنخواہوں کی ادائیگی اور مالی امداد کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلق و دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔
(روز نامہ نوائےوقت)
********************
