پاکستان اس وقت فتنہ الہندوستان کیخلاف حالت جنگ میں ہے،آئی جی

Jul 26, 2025

لاہور(کرائم رپورٹر سے) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پاکستان بنیان مرصوص کے بعد آج بھی فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف حالت جنگ میں ہے۔ پولیس ٹریننگ کالج لاہور میں زیرتربیت پیرا افسران ، سی ٹی ڈی کارپورلز، لا آفیسرز اور انٹیگریٹڈ کورس مکمل کرنے والے سب انسپکٹرز سے خطاب کیا۔ اس موقع پر کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج لاہور ڈی آئی جی محبوب اسلم للہ، ایس پی سید محمود الحسن، ٹریننگ انسٹرکٹرز اور دیگر افسران موجودتھے۔سی ٹی ڈی کارپورلز کو دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے چیلنجز سے نبردآزما ہونے کی خصوصی تربیت دی جا رہی ہےآئی جی پنجاب آفس کی جانب سے صوبے بھر کے پولیس افسران کی ترقی سے متعلق ایک اہم اقدام اٹھایا گیا ہے۔ جاری کردہ مراسلے کے مطابق ایسے 222 انسپکٹرز کی فہرست تیار کی گئی ہے جنہیں ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دینے کے لیے زیر غور لایا جا رہا ہے۔

 
(روز نامہ جنگ)
***********************